Wednesday, March 14, 2018

Vitamin E Capsules Benefits for Skin whitening and Hair in Urdu


وٹامن ای کپسول کے فائدے (بالوںکو گھنا، لمبا اور چہرہ کی خوبصورتی کے لیے)۔ استعمال کا طریقہ

Vitamin E Capsules Benefits for Skin whitening and Hair in Urdu



وٹامن  Eکے کیپسول اور بال فوری طور پر کالے ، لمبے اور گھنے چمکدار کرنے کے لیے بہترین چیز ہے۔وٹامن ای کے کیپسول جلد اور بالوں کے لیے علاوہ چہرے کی رنگت کو بھینکھارتے ہیں۔بہت ہی فائدہ مند ہیں۔ 
یہ بہت سستے اور آسانی سے کسی بھی میڈیکل سٹور سے مل جاتے ہیں۔ آپ ان اپنے گھر میں ضرور لے کر رکھیں ۔ 

آئیے ! دیکھتے ہیں کہ بالوں اور چہرے کے لیے وٹامن ای کے کیپسول کس طرح استعمال کیے جاتے ہیں۔

1۔ بالوں کو لمبا اور گھنا کرنے کے لیے


اجزاء: ناریل کا تیل: ایک چمچ
زیتون کا تیل: ایک چمچ
وٹامن ای: ایک کیپسول
نوٹ: اگر بہت زیادہ لمبے ہیں تو دو کپیسول اور اگر بال چھوٹے ہیں تو ایک کیپسول ہی کافی ہے۔ 
آپ وٹامن کیسٹرآئل اور وٹامن ای کاکیپسول بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
اسکے علاوہ کوئی بھی کینڈیشنرConditionerاور وٹامن ای کا کیپسول ملا کر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔


ترکیب
1۔ کسی چھوٹے کپ میں ایک چمچ ناریل کا تیل، زیتون کا تیل ڈالیں۔
2۔ اگر تیل کو تھوڑا گرم کر لیں تو مساج کے لیے بہت اچھا ہوتا ہے۔ 
3۔ اب اس میں وٹامن ای کے ایک سے دو کپسول کھول کر نچوڑ دیں۔
4۔ ان تمام چیزوں کو اچھی طرح سے مکس کر لیں۔
5۔ اب دونوں ہاتھوں کی انگلیوں کی مدد سے سر کی جلد پر آہستہ آہستہ مساج کریں۔ 
6۔ بالوں پر بھی لگا سکتے ہیں۔ اس سے بال نرم ہو جاتے ہیں۔ 
7۔ ایک گھنٹہ کے بعد بالوں کو دھو لیں۔ یا پھر رات کو لگا کر سو جائیں اور صبح بالوں کو دھو لیں۔

2 ۔ وٹامن ای کیپسول چہرے کے داغ دور کرنے کے لیے


وٹامن ای ایک بہترین قسم کا Antioxidantہے اسی لیے یہ داغ دھبوں اور جلدی کے مسائل کے لیے ایک بہترین اور مفید چیز ہے۔ وٹامن ای کے کیپسول چہرے یا جسم کے داغ دھبے دور کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ 
1۔ اسکے لیے ایک سے دو کیپسول کھول کر برتن میں ڈال لیں۔
2۔ اب داغ دھبوں والی جگہ پر انگلیوں کی مدد سے لگائیں۔
3 ۔ چند دن ایسا کرنے سے داغ ختم ہو جائیں گے یا پھر بہت ہی Fadeہو جائیں گے۔ 
4۔ آپ وٹامن ای کے کیپسول جسم کے کسی بھی حصے کے کسی بھی طرح کے داغ دور کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

Tuesday, March 13, 2018

Gurr Channey Khane ke Fawaid for Mardana Taqat, Hazma, Jismani Taqat

خشک چنے اور گڑ کھانے کے حیرت انگیز فائدے

Gurr aur Channe Khane ke Fayde in Urdu




بھنے ہوئے یعنی خشک چنے اور گڑ ملا کر کھائیں ۔ اس سے آپ کو کئی فائدے ملیں گے۔ یہ نہ صرف بہت ہی طاقتور غذائیں ہیں بلکہ ہاضمہ دار بھی ہیں۔ اس کو تقریباً ہی کو ئی کھا سکتا ہے۔ 
اس کے کھانے کے دو طریقے ہیں۔ ایک تو ثابت ہی کھائیں۔ دوسرا ان دونوں کو گرائینڈر میں پیس لیں اور کسی بوتل میں سٹور کر لیں۔ اور جب دل کرے تو 2-3چمچ کھا لیں۔ 
گڑ اور خشک چنے بہت ہی سادہ سی غذا ہی مگر نہ صرف اس کے کئی فائدے ہیں بلکہ جسم کو طاقت بھی بخشتے ہیں۔ آئیے ہم دیکھتے ہیں کہ ان دو چیزوں کو ملا کر کھانے کے کیا فائدے ہیں۔ 


1۔ خون کی کمی کو دور کرنے کے لیے



چنے میں ایسی غذائی خصوصیات پائی جاتی ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف جسم میں طاقت آتی ہے بلکہ خون کی کمی بھی پوری ہوتی ہے۔ دراصل چنے آئرن سے بھر پور ہوتے ہیں۔ اس لیے تو لوگ اپنی طاقت بڑھانے کے لیے اس کو استعمال کرتے ہیں۔ اینیما کے شکار لوگوں کو تھکاوٹ اور کمزوری محسوس ہوتی ہے۔ اس کی وجہ جسم میں آئرن کی کمی ہوتی ہے۔ گڑ اور چنے دونوں میں ہی آئرن موجود ہوتا ہے۔ 


2۔ شوگر کے لیے بہترین



اگر کسی کو شوگر کا مرض ہے تو وہ اپنے ڈاکٹر کے مشورہ سے کالے چنے استعمال کر سکتے ہیں۔ گڑ استعمال کرنے سے پہلے ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کر لیں۔ کئی حکیم شوگر کے مریضوں کو چنے کے آٹے کی روٹی کھانے کا بھی مشورہ دیتے ہیں۔ 


3۔قبض کو ختم کرنے لیے



قبض کو ختم کرنے کے لیے گڑ اور خشک چنے ایک بہترین دیسی ٹوٹکہ ثابت ہوا ہے۔ اگرکسی کو قبض ہے تو یہ دو چیزیں روزانہ استعمال کر کے دیکھیں۔ قبض کو بہت فائدہ پہنچے گا۔خشک چنے کے علاوہ ابلے ہوئے چنے بھی استعمال کرنے چاہیں۔ اگر قبض کے لیے کھارہے ہیں تو پھر چھلکے سمیت استعمال کریں۔


4۔ دل کے لیے مفید



چنے میں کئی طرح کے Antioxidants, Anthocyanins, Cyanidin اور Petunidin موجود ہوتے ہیں۔ یہ سب مل کر خون کی نالیوں کو نرم بناتے ہیں اور جس سے ہائی بلڈ پریشر اور دل کے امراض نہیں ہوتے ۔ چنے کے مسلسل استعمال سے خون کی نالیاں تنگ نہیں ہونے پاتیں۔

5۔ چہرہ اور جلد کی صفائی


کالا چنا کو Natural Cleanerبھی کہا جاتا ہے۔ اس میں موجود کئی اجزاء جلد کی مختلف مسائل کو دور کرتے ہیں۔ چہرہ کے داغ دھبے بھی صاف کرتے ہیں اور جلد چمک جاتی ہے۔ 


6۔ وزن میں کمی کے لیے



اگر آپ وزن میں کمی کے لیے چنے استعمال کر رہے ہیں تو گڑ کا استعمال یا تو بالکل نہ کریں یا پھر کم مقدار میں کریں۔ بھنے ہوئے کالے چنے وزن کو کم کرنے میں کافی مددگار ہوتے ہیں۔ یہ بھوک کو تو ختم کرتے ہی ہیں ساتھ ہی وزن کو بھی کم کرتے ہیں۔ اور جسم کو بھرپور طاقت بھی دیتے ہیں۔ 


7۔ ہاضمہ کے لیے بہترین



گڑ ہاضمہ کے لیے ایک بہترین چیز ہے۔ خاص طور پر ایسا گڑ خریدیں جو کو صرف اور صرف گنے کے رس سے بنایا گیا ہو اور اس میں کسی طرح کے کاسٹک سوڈا یا کسی اور کیمکیل کا استعمال نہ کیا گیا ہو۔ گڑ کسی بھی طرح کی خوراک کو جلدی ہضم کرنے میں کافی مددگار ثابت ہوا ہے۔

Vicks Ke Fayde in Urdu | Vicks Benefits of Face And Acne, Phati Arayian


وکس Vicksکے حیران کر دینے والے7 استعمال اور فائدے

Vicks ke Fayde for Face Beauty and Skin



وکس کا استعمال عام طور پر کھانسی اور سردی لگ جانے کے علاج کے طور پر کیا جاتا ہے۔ مگر آپ کو یہ بات جان کر بہت حیرانی ہو گی کہ اس کا استعمال صرف یہی نہیں ہے بلکہ اس کے کئی اور فائدے بھی ہیں۔ 

وکس میں پائے جانے والے Ingredentsاجزاء۔

پودینے کے پھول Menthol
کافور Camphor
اجوائن کے پھول Thymol
تارپین کا تیل Turpentine Oil
یوکلپٹس کا تیل Eucalyptol Oil 
جائفل کا تیل Nutemeg Oil
انہیں اجزاء کے وجہ سے وکس کے کئی فائدے ہیں۔

آئیے دیکھتے ہیں کہ وکس کے اور کیا کیا فائدے ہیںَ

1۔ پیٹ اور کولہوں پر کھنچاؤ کے نشانات ختم کرنے کے لیے


Stretch Marksپیٹ پر اور کولہوں پر بننے والے کچھاؤ کے نشانات ہوتے ہیں۔ اگر آ پ 15-20دن تک مسلسل وکس لگاتے رہیں اور ہلکی مالش کرتے رہیں تو یہ نشانات ختم ہو سکتے ہیں۔ اس سے ڈھیلی جلد بھی ٹھیک ہو جائے گی۔ 

2۔ سر درد فوری ختم


سر درد کی صورت میں تھوڑی سی وکس لیں اور ماتھے اور سر کی دائیں اور بائیں کنپٹی پر لگا کر ہلکے ہاتھوں سے مالش کر یں۔ سر درد فوری طور پر کم ہو جائے گا یا بالکل ختم ہو جائے گا۔ آپ یہی عمل دن میں کئی بار بھی کر سکتے ہیں۔

3۔ مچھروں کو بھگائے


مچھروں کے بھگانے کے لیے اس سے بہتر اور کئی چیز نہیں ہے۔ اس کو جسم کے مختلف fحصوں یعنی ، ہاتھوں ، بازؤں، گردن اور پاؤں وغیرہ پر لگا لیں۔ اس سے مچھر آپ کے پاس نہیں آئے گا۔ دراصل وکس میں پائے جانے اجزاکی خوشبو سے مچھر دور بھاگتے ہیں۔

4۔ پھٹی ایڑیوں اور ہاتھو ں نرم کرے


پاؤں کو تھوڑا گیلا کر لیں۔ اور رات کو سونے سے پہلے وکس لگا کر تھوڑی دیر تک مالش کر لیں۔ اس سے نہ صرف پھٹی ایڑیاں اور ہاتھ ٹھیک ہو جاتے ہیں بلکہ اس سے ہاتھ اور پاؤں فوری طور پر نرم ہو جاتے ہیں۔ سردیوں میں خشک جلد والے لوگ اس کو رات کو سونے سے پہلے ضرور استعمال کریں۔

5۔ کھانسی اور سینے میں جمی بلغم کا علاج


آپ کھانسی اور سینے میں جمی ہوئی بلغم کے علاج کے لیے اس کو دو طریقے سے استعمال کر سکتے ہیں۔ ایک تو یہ ہے کہ وکس کو سینے اور گردن پر لگا کر تھوڑی دیر تک مالش کریں۔ یا پھر گرم پانی میں ایک چمچ وکس ڈال کر بند کمرے میں یا اپنے اوپر بڑا کپڑا رکھ کر بھاپ یعنی سٹیم لیں ۔ اس سے بند ناک کھل جاتا ہے اور بلغم آسانی سے باہر نکل آتی ہے۔ شدید بیماری کی صورت میں دن میں 3-4مرتبہ ایسا ہی کریں۔ 

6۔ ناک کی خشکی دور کرے


خاص طور پر سردیوں میں اور خشک علاقوں میں ناک کے اندر بھی خشکی ہو جاتی ہے۔ اس صورت میں اپنی انگلی کی مدد سے تھوڑی سی وکس لے کر ناکوں کے نتھنوں میں لگا لیں۔ رات کو سونے سے پہلے لگائیں ۔ نیند بھی آرام سے آئے گی اور ناک بھی خشک نہیں ہو گی۔ 

7۔ کیل، مہاسے اور چھائیاں دور کرے


جلد کے ہر طرح کے مسائل مثلاً کیل، مہاسے، چھائیں وغیرہ ہوں تو روزانہ وکس لگا کر تھوڑی دیر تک مالش کریں۔ تو چند دنوں میں ہی اس سے کیل اور مہاسے ختم ہونا شروع ہو جائیں گے۔

Monday, March 12, 2018

Multani Mitti Ke Fayde and Face Pack for Oily Skin

ملتانی مٹی سے چہرہ سفیدکرنے والے6 فیس پیک

Multani Miti ka Istemal aur Fayde

ملتانی مٹی بہت عرصے سے جلد کے لیے استعمال کی جارہی ہے۔ اس کے استعمال سے نہ صرفچہرے کی جلد صاف ہوتی ہے، بلکہ رنگ بھی گورا ہوتا ہے اور چہرے کے داغ دھبے بھی دور ہو جاتے ہیں۔ 
ملتانی مٹی سے بنے ہوئے 6مختلف فیس پیکس Face Packsاستعمال کریں اور چہرہ سفید، بے داغ اور Young Lookingبنائیں۔

1۔چکنائی والی جلد کے لیےفیس پیک

اس فیس پیک میں گلاب کا عرق اور ملتانی مٹی استعمال کی جاتی ہے۔ چند ہی دنوں میں جلد کی چکنائی اور داغ دھبے دور ہو جاتے ہیں۔ چہرے پر نکھار بھی آ جاتا ہے۔ 

اجزاء: ایک کپ ملتانی مٹی 2چمچ عرقِ گلاب

بنانے کا طریقہ


1۔ ملتانی مٹی اور عرقِ گلاب کو اس وقت تک مکس کرتے رہیں جب تک یک جان نہ ہو جائیں۔

2۔ اب اس پیسٹ کو چہرے اور گردن پر اچھی طرح سے لگائیں اور 20منٹ تک کے لیے لگا رہنے دیں۔
3۔ مکمل سوکھ جانے پر ہی چہرہ دھو لیں۔ 
4۔ آپ کی جلد سے چکنائی بھی دور ہو جائے گی اور چہرہ بھی صاف ہو جائے گا اور نکھر جائے گا۔ 


2: بچوں کی طرح نرم اور ملائم جلد کرنےکے لیے


ملتانی مٹی کو جب بادام اور دودھ کے ساتھ ملا کر استعمال کیا جاتا ہے تو اس سے چہرہ کی جلد بہت ہی نرم اور ملائم ہو جاتی ہے جیسے کہ بچوں کی۔ یہ فیس پیک خاص طور پر ان لوگوں کو استعمال کرنا چاہیے جن کی جلد خشک ہوتی ہے۔ 

اجزاء: اچھی طرح سے پسے ہوئے بادام ایک چمچ ایک چمچ دودھ ایک چھوٹا کپ ملتانی مٹی

ترکیب:


1۔ ملتانی مٹی میں میں دودھ اور پسے ہوئے بادام ڈال کر اچھی طرح سے پیسٹ تیار کر لیں۔
2۔ چہرہ کو اچھی طرح سے نیم گرم پانی سے دھو لیں اور سکھا لیں۔
3۔ اب فیس پیک کو چہرہ پر لگائیں اور 10-20منٹ کے لیے لگا رہنے دیں۔
4۔ کسی اسپنجSpongeکی مدد سے فیس پیک کو صاف کریں۔ 
5۔ اس فیس ماسک کو ہفتے میں 2مرتبہ استعمال کریں۔ جلد بالکل کومل اور نرم ہو جائے گی۔ 


3: چہرے کے سیاہ داخ دھبوں کے لیے


چہرے کے داغ دھبوں کے ختم کرنے کے لیے ٹماٹر اور ملتانی مٹی سے بہتر اور کوئی چیز نہیں۔ 

اجزاء: 2چمچ ٹماٹر جوس 2چمچ ملتانی مٹی آدھی چمچ ہلدی 1چمچ صندل کا پاؤڈر

ترکیب:


1۔ تمام چیزوں کو اچھی طرح سے ملا کر ایک پیسٹ تیار کر لیں۔
2۔ اب اس کو اپنے چہرے پر 10منٹ تک کے لیے لگائیں اور نیم گرم پانی سے دھو لیں۔
3۔ روزانہ استعمال کرنے سے نہ صرف چہرے کے داغ ختم ہو ں گے بلکہ چہر پر نکھار بھی آئے گا ۔ 


4۔ چہرے کے چھائیوں کے لیے

چہرے کی چھائیاں بننے کی کئی وجوہات ہیں مثلا (ہارمونز ، دھوپ، فیشیل ہئیر ریمول کریم، نامناسب غذائیں)۔ 
چھائیاں بننے کی وجوہات چاہے جو بھی ہوں ۔ اگر آپ یہ ملتانی مٹی سے بنا ہوا یہ فیس پیک استعمال کریں تو چند ہی چند ہی دنوں میں چہرہ بالکل صاف ہو جائے گا۔ 
اجزاء: ایک چمچ ملتانی مٹی ایک چمچ پودینہ پاوٗڈر ایک چمچ دہی

ترکیب:

1۔ ملتانی مٹی، پودینہ کے پاؤڈر اور دہی کو اچھی طرح سے مکس کر لیں۔
2۔ اب اس کو چہرے پر 20منٹ تک کے لیے لگائیں۔
3۔ نیم گرم پانی سے دھو لیں ۔ بہت جلد داغ دھبے اور چھائیاں بھی ختم ہو جائیں گی۔ 

5: رنگ گورا کرنے کے لیے

نکھری ہوئی اور گوری جلد کے لیے ملتانی مٹی کو پپیتا کے ساتھ ملا کر استعمال کیا جاتا ہے۔ 
یہ بہت ہی پرانا ٹوٹکہ ہے ۔ آپ اس میں اپنی مرضی سے دوسی چیزیں بھی شامل کر سکتے ہیں۔
اجزاء: ایک چمچ ملتانی مٹی ایک چمچ شہد ایک چمچ پپیتا کا گودا

ترکیب:

1۔ پیسٹ تیار کرنے کے لیے ملتانی مٹی، شہد اور پپیتا کو اچھی طرح سے مکس کریں۔
2۔ چہرے کو دھو کر سکھا لیں۔ اور پیسٹ لگائیں۔ مکمل سوکھ جانے پر دھو لیں۔
3۔ ہفتے میں 3بار استعمال کریں۔ چند ہی بار میں فرق نظر آنا شروع ہو جائے گا۔ 

6: کیل مہاسوں کے لیے

ملتانی مٹی میں ایسی کئی قدرتی اجزاء پائے جاتے ہیں جن سے کیل مہاسے بھی ٹھیک ہو سکتے ہیں۔
اس کے لیے آپ یہ فیس پیک استعمال کریں۔
اجزاء: 2چمچ ملتانی مٹی 2چمچ لیموں کا جوس ایک چمچ عرقِ گلاب

ترکیب:

1۔ تمام چیزوں کو اچھی طرح سے مکس کر لیں۔
2۔ آدھا گھنٹہ تک کے لیے لگا رہنے دیں اور پھر دھو لیں۔
3۔ کیل مہاسوں کے مکمل خاتمہ کے لیے مسلسل استعمال کریں۔
نوٹ: اگر اس میں نیم کا پاؤڈر یا لونگ کا پاؤڈر شامل کریں اور مزید بہترکام کرے گا۔

Qabz ka Fori Desi Ilaj in Urdu

صرف 5 منٹ میں قبض ختم

qabz ka fori desi ilaj in urdu

قبض ایک عام مسئلہ ہے جس کی کی وجوہات ہوتی ہے۔ قبض ہونے کی صورت میں مسلسل بے چینی رہتی ہے اور انسان اپنے آپ کو آرام اور سکون میں نہیں پاتا۔ قبض کو ختم کرنے کے لیے لوگ مختلف دوائیاں اور نسخے استعمال کرتے ہیں۔ قبض کی وجہ سے کئی اور بیماریاں بھی لگ سکتی ہیں۔ اس لیے قبض کو فوری طور پر ختم کرنا بہت ضروری ہوتا ہے۔ 
آئیے ہم آپ کہ قبض کو ختم کرنے کا ایک ایسا آسان اور سادہ طریقہ بتاتے ہیں جس سے قبض فوراً ہی ختم ہو جاتی ہے۔ چاہے قبض بہت پرانی ہو یا نہ ہو۔ 

ترکیب:

1۔ ایک لیٹر پانی لیں۔اس پانی کو گرم کر لیں۔
2۔ پانی میں دو لیموں کا رس بھی نکال کر ڈالیں۔
3۔ اب اسمیں ایک چمچ نمک بھی ڈالیں۔
4۔ اگر ہو سکے تو اس ایک لیٹر پانی کو گرم گرم ہی پی لیں۔
5۔ اگر ایک لیٹر نہیں پی سکتے تو آدھا لیٹر ہی پی لیں۔
نوٹ: ہائی بلڈ پریشر والے لوگ اس طریقہ کو نہ آزمائیں۔ 
اس پانی کے پینے سے آپ کو فوری طور پر پریشر پڑنا شروع ہو گا۔ اور آپ کو کئی مرتبہ رفع حاجت ہو گی۔ اس پانی کی خاصیت یہ ہے کہ اس سے اندر کی جمی ہوئی گندگی باہر آئے گی اور اندر کی صفائی ہو جائے گی۔ گرم پانی پینے کے بعد تھوڑی دیر کوئی بھاری کم کر لیں، ورزش کریں یا چہل قدمی کریں۔ 
فور ی طور پر موشن آئے گا۔ اور قبض ختم ہو جائے گی۔ 
قبض ختم ہوجانے کی صورت میں اس پانی کہ نہ لیں۔ مہینے میں ایک یا دو بار پی لینے سے قبض نہیں ہو تی۔ اپنی خوراک میں پھل، کچی سبزیاں ، ثابت دالیں اور ریشہ دار غذائیں ضرور شامل کریں۔

Sabz Mirch ke Fayde | Hari Mirch Benefits

سبز مرچ کے فائدے


مرچ کھانے والو! ذرا ایک بار یہ وڈیو بھی دیکھو لو!
سبز مرچ نہ صرف کھانوں کو کرارا، مزیدار اور خوشنما بناتی ہے بلکہ اسمیں بہت سی غذائی خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں۔ 
 دیکھنے کے بعد آپ بھی ہری مرچ کو یقیناًہر روز کھانا چاہیں گے۔ 

1۔ کینسرسے بچاؤ

سب سے پہلے تو یہ سب سے بڑی اور خطرناک بیماری یعنی کینسر سے بچاتا ہے۔
ہری مرچ میںAntioxidantsہوتے ہیں جو کہ ہمیں کینسر سمیت مختلف بیماریوں سے بچاتے ہیں۔
اگر ہو سکے تو سبز مرچ کو کچا ہی کھایا جائے یا پھر سالن میں پکا کر ، روسٹ کر کے یاپھر دوسرے طریقوں سے بھی کھایا جا سکتا ہے۔ 

2۔ جلد کا نکھار

اگر آپ ہرروز ہری مرچیں کھا رہے ہیں تو اسکا مطلب ہے کہ آپ اپنی جلد کو بہت سے مسائل سے بچا رہے ہیں۔ ہر ی مرچوں کے مسلسل کھانے سے جلد میں نکھار آ جاتا ہے۔ 
کیونکہ سبز مرچوں میں ایسی کئی وٹامنز موجود ہوتے ہیں جو کہ جلد کو ترو تازہ رکھنے میں بہت مددگار ہوتے ہیں۔ 

3۔ شوگر کے لیے مفید

دو مرچیں ڈنڈیوں سمیت رات کو پانی میں بھگو کر رکھ دیں۔ 
صبح مرچوں کو نکال دیں اور نہا رمنہ پانی پی لیں۔ 
ایک ہفتہ ایسا کرنے سے انشاء اللہ شوگر کے مرض میں افاقہ ہو گا۔
اگر ایک ہفتے میں کوئی فرق نہیں پڑتا تو 5ہفتے تک استعمال کرتے رہیں۔ 

4۔ دمہ کے مرض میں فائدہ مند

اگر ایک چمچ ہری مرچ کا رس شہد میں ملا کر لیا جائے تو اس سے دمہ کے مرضمیں کافی فائدہ ہوتا ہے۔ 
دس دن تک مسلسل عمل کرنے سے فائدہ نظر آنا شروع ہو جائے گا۔

5۔ پھپھڑوں کے کینسر میں بہت مفید ہے

ایسے لوگ جو کہ سیگرٹ کا استعمال کرتے ہیں انہیں خاص طور پر ہری مرچ کو لازمی استعمال کرنا چاہیے ۔
کیونکہ ایسا کرنے سے ان کے پھپھڑوں کو کینسر ہونے کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔ 

6۔ ہاضمہ کو ٹھیک کرتی ہے

ہری مرچوں کا روزانہ استعمال نہ صرف قبض کو دور کرتا ہے بلکہ کھانا جلدی ہضم کرنےمیں بھی کافی مددگار ہوتی ہیں۔ 
کیونکہ وٹامنز کے ساتھ ساتھ اس میں کافی مقدار میں فائبر بھی موجود ہوتے ہیں۔

7۔ جسم میں آئرن کی کمی کو دور کرتی ہے۔

آئرن کی کمی خاص طور پر خواتین میں زیادہ دیکھنے میں آتی ہے۔ 
جس کی وجہ سے جسمانی تھکاوٹ اور کمزوری جیسی علامات ظاہر ہوتی ہیں۔ 
ایسے میں ہری مرچوں کا استعمال آئرن کی کمی کو پورا کرتا ہے۔ 

8۔ موٹاپاکم کرتی ہے

ہری مرچیں موٹاپا اور فالتو چربی کو بھی کم کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ 

Sunday, March 11, 2018

Japani Phal ke Fayde / Benefits in Urdu aur Taseer

جاپانی پھل کے 7 فائدے

Japani Phal ke Fayde in Urdu



جاپانی پھل کا ذائقہ بالکل الگ طرح کا ہوتا ہے۔ جب آپ کو اس کے فائدوں کا پتہ چل جائے گا تو آپ اس کو ہر روز کھانا چاہیں گے۔ اسمیں کئی طرح کے وٹامن، منرل اور دوسرے غذائی اجزاء ہوتے ہیں۔ 
آئے ہم آپ کو اس کے 7فائدے بتاتے ہیں۔

جاپانی پھل میں کئی قیمتی غذائی اجزاپائے جاتے ہیں۔
جاپانی پھل وٹامن سی، آئرن، پوٹاشیم، فاسفورس، کیلشیم، میگنیزئم، Cholineوغیرہ سے بھر پور ہوتا ہے۔
جاپانی پھل دنیا میں سب سے زیادہ (چین، جاپان، کوریا، برازیل، آزربائجان وغیرہ )میں پیدا کیا جاتا ہے۔ 

1۔ بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے۔

جاپانی پھل میں پوٹاشیم کافی مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ بلڈ پریشر بڑھنے کی ایک بڑی وجہ جسم میں سوڈیم کی مقدار میں اضافہ ہوتا ہے۔ پوٹاشیم سوڈیم کو اثر کو ختم کرتا ہے۔ بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے روزانہ کیلے اور جاپانی پھل کا استعمال کریں۔ یہ پھل دل کے لیے بہت بہت ہی مفید ہے۔ 

2۔ آنکھوں کے لیے بہت مفید ہے

جاپانی پھل میں ایسے غذائی اجزاء موجود ہوتے ہیں جو کہ آنکھوں کی بینائی کو نہ صرف کمزور ہونے سے بچاتے ہیں بلکہ بینائی کو تیز بھی کرتے ہیں۔ خاص طور پر اس میں پایا جانے والا Vitamin B کمپلیکس بہت ہی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ جاپانی پھل کے کھانے سے آنکھوں کی خشکی، رات کو کم نظر آنا جیسے مسائل کو بھی دور کرتا ہے۔ 

3۔ بڑھتی عمر کے اثرات کو کم کرتا ہے

جاپانی پھل میں موجود vitamin A, beta-carotene, lutein, lycopene, and cryptoxanthins اور دوسرے وٹامن ہوتے ہیں۔ جو کہ بڑھتی عمر کے اثرات کو کم کرتے ہیں۔ اور ہم وقت سے پہلے ہی بوڑھے ہونے سے بچ پاتے ہیں۔ یہ تمام وٹامن چہرے اور جلد پر پڑنے والی جھریاں، داغ دھبے ، تھکاوٹ، بینائی کی کمزوری، پٹھوں کی کمزوری اور دوسرے مسائل سے بچاتے ہیں۔ اس لیے جاپانی پھل کو اپنی روزانہ کی خوراک میں شامل کریں اور عمر بڑھنے کے مسائل سے بچیں۔

4۔ قوتِ مدافعت کو بڑھاتا ہے۔

چونکہ جاپانی پھل میں وٹامن سی بہت زیادہ مقدار میں ہوتا ہے اس لیے یہ قوتِ مدافعت بڑھانے کے ایک بہترین قدرتی ذریعہ ہے۔ قوتِ مدافعت کے ٹھیک ہونے سے ہم مختلف بیماریوں جیسا کہ نزلہ، زکام، انفیکشن وغیرہ جیسی تکالیف سے بچ جاتے ہیں۔

5۔ ہاضمہ کو بڑھاتا ہے۔

باقی بہت سے پھلوں کی طرح ہی جاپانی پھل میں بھی بہت زیادہ مقدار میں فائبر موجود ہوتے ہیں جو کہ نہ صرف ہاضمہ کو درست کرتے ہیں بلکہ قبض ہونے سے بھی بچاتے ہیں۔ دن میں ایک یا دو مرتبہ جاپانی پھل کھانے سے سارا نظامِ انہضام درست رہتا ہے اور اس وجہ سے مختلف بیماریاں جیسا کہ گیس کا بننا، قبض، موٹاپا جیسے امراض سے بچ سکتے ہیں۔

6۔ شوگر کے مرض کے لیے مفید ہے۔

ایسے لوگ جن کو شوگر کا مرض لاحق ہے ۔ وہ اپنے ڈاکٹر کے مشورہ سے جاپانی پھل کھائیں۔ اس میں موجود اجزاء جسم میں شوگر کا لیول درست رکھتے ہیں۔ اس میں موجود غذائی اجزا خون میں موجود شوگر کو اپنے لیول پر رکھتے ہیں۔

7۔ ہچکی کو روکتا ہے۔

جاپانی پھل کھانے سے ہچکی رک جاتی ہے۔ ہچکی لگنے کی کی وجوہات ہوتی ہیں۔ لیکن اگر ایسے میں جاپانی پھل کھایا جائے تو ہچکی کو روکا جا سکتا ہے۔