خشک چنے اور گڑ کھانے کے حیرت انگیز فائدے
بھنے ہوئے یعنی خشک چنے اور گڑ ملا کر کھائیں ۔ اس سے آپ کو کئی فائدے ملیں گے۔ یہ نہ صرف بہت ہی طاقتور غذائیں ہیں بلکہ ہاضمہ دار بھی ہیں۔ اس کو تقریباً ہی کو ئی کھا سکتا ہے۔
اس کے کھانے کے دو طریقے ہیں۔ ایک تو ثابت ہی کھائیں۔ دوسرا ان دونوں کو گرائینڈر میں پیس لیں اور کسی بوتل میں سٹور کر لیں۔ اور جب دل کرے تو 2-3چمچ کھا لیں۔
گڑ اور خشک چنے بہت ہی سادہ سی غذا ہی مگر نہ صرف اس کے کئی فائدے ہیں بلکہ جسم کو طاقت بھی بخشتے ہیں۔ آئیے ہم دیکھتے ہیں کہ ان دو چیزوں کو ملا کر کھانے کے کیا فائدے ہیں۔
1۔ خون کی کمی کو دور کرنے کے لیے
چنے میں ایسی غذائی خصوصیات پائی جاتی ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف جسم میں طاقت آتی ہے بلکہ خون کی کمی بھی پوری ہوتی ہے۔ دراصل چنے آئرن سے بھر پور ہوتے ہیں۔ اس لیے تو لوگ اپنی طاقت بڑھانے کے لیے اس کو استعمال کرتے ہیں۔ اینیما کے شکار لوگوں کو تھکاوٹ اور کمزوری محسوس ہوتی ہے۔ اس کی وجہ جسم میں آئرن کی کمی ہوتی ہے۔ گڑ اور چنے دونوں میں ہی آئرن موجود ہوتا ہے۔
2۔ شوگر کے لیے بہترین
اگر کسی کو شوگر کا مرض ہے تو وہ اپنے ڈاکٹر کے مشورہ سے کالے چنے استعمال کر سکتے ہیں۔ گڑ استعمال کرنے سے پہلے ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کر لیں۔ کئی حکیم شوگر کے مریضوں کو چنے کے آٹے کی روٹی کھانے کا بھی مشورہ دیتے ہیں۔
3۔قبض کو ختم کرنے لیے
قبض کو ختم کرنے کے لیے گڑ اور خشک چنے ایک بہترین دیسی ٹوٹکہ ثابت ہوا ہے۔ اگرکسی کو قبض ہے تو یہ دو چیزیں روزانہ استعمال کر کے دیکھیں۔ قبض کو بہت فائدہ پہنچے گا۔خشک چنے کے علاوہ ابلے ہوئے چنے بھی استعمال کرنے چاہیں۔ اگر قبض کے لیے کھارہے ہیں تو پھر چھلکے سمیت استعمال کریں۔
4۔ دل کے لیے مفید
چنے میں کئی طرح کے Antioxidants, Anthocyanins, Cyanidin اور Petunidin موجود ہوتے ہیں۔ یہ سب مل کر خون کی نالیوں کو نرم بناتے ہیں اور جس سے ہائی بلڈ پریشر اور دل کے امراض نہیں ہوتے ۔ چنے کے مسلسل استعمال سے خون کی نالیاں تنگ نہیں ہونے پاتیں۔
5۔ چہرہ اور جلد کی صفائی
کالا چنا کو Natural Cleanerبھی کہا جاتا ہے۔ اس میں موجود کئی اجزاء جلد کی مختلف مسائل کو دور کرتے ہیں۔ چہرہ کے داغ دھبے بھی صاف کرتے ہیں اور جلد چمک جاتی ہے۔
6۔ وزن میں کمی کے لیے
اگر آپ وزن میں کمی کے لیے چنے استعمال کر رہے ہیں تو گڑ کا استعمال یا تو بالکل نہ کریں یا پھر کم مقدار میں کریں۔ بھنے ہوئے کالے چنے وزن کو کم کرنے میں کافی مددگار ہوتے ہیں۔ یہ بھوک کو تو ختم کرتے ہی ہیں ساتھ ہی وزن کو بھی کم کرتے ہیں۔ اور جسم کو بھرپور طاقت بھی دیتے ہیں۔
7۔ ہاضمہ کے لیے بہترین
گڑ ہاضمہ کے لیے ایک بہترین چیز ہے۔ خاص طور پر ایسا گڑ خریدیں جو کو صرف اور صرف گنے کے رس سے بنایا گیا ہو اور اس میں کسی طرح کے کاسٹک سوڈا یا کسی اور کیمکیل کا استعمال نہ کیا گیا ہو۔ گڑ کسی بھی طرح کی خوراک کو جلدی ہضم کرنے میں کافی مددگار ثابت ہوا ہے۔
بہترین نسخہ ہے جزاک اللہ
ReplyDelete