وکس Vicksکے حیران کر دینے والے7 استعمال اور فائدے
وکس کا استعمال عام طور پر کھانسی اور سردی لگ جانے کے علاج کے طور پر کیا جاتا ہے۔ مگر آپ کو یہ بات جان کر بہت حیرانی ہو گی کہ اس کا استعمال صرف یہی نہیں ہے بلکہ اس کے کئی اور فائدے بھی ہیں۔
وکس میں پائے جانے والے Ingredentsاجزاء۔
پودینے کے پھول Menthol
کافور Camphor
اجوائن کے پھول Thymol
تارپین کا تیل Turpentine Oil
یوکلپٹس کا تیل Eucalyptol Oil
جائفل کا تیل Nutemeg Oil
انہیں اجزاء کے وجہ سے وکس کے کئی فائدے ہیں۔
آئیے دیکھتے ہیں کہ وکس کے اور کیا کیا فائدے ہیںَ
کافور Camphor
اجوائن کے پھول Thymol
تارپین کا تیل Turpentine Oil
یوکلپٹس کا تیل Eucalyptol Oil
جائفل کا تیل Nutemeg Oil
انہیں اجزاء کے وجہ سے وکس کے کئی فائدے ہیں۔
آئیے دیکھتے ہیں کہ وکس کے اور کیا کیا فائدے ہیںَ
1۔ پیٹ اور کولہوں پر کھنچاؤ کے نشانات ختم کرنے کے لیے
Stretch Marksپیٹ پر اور کولہوں پر بننے والے کچھاؤ کے نشانات ہوتے ہیں۔ اگر آ پ 15-20دن تک مسلسل وکس لگاتے رہیں اور ہلکی مالش کرتے رہیں تو یہ نشانات ختم ہو سکتے ہیں۔ اس سے ڈھیلی جلد بھی ٹھیک ہو جائے گی۔
2۔ سر درد فوری ختم
سر درد کی صورت میں تھوڑی سی وکس لیں اور ماتھے اور سر کی دائیں اور بائیں کنپٹی پر لگا کر ہلکے ہاتھوں سے مالش کر یں۔ سر درد فوری طور پر کم ہو جائے گا یا بالکل ختم ہو جائے گا۔ آپ یہی عمل دن میں کئی بار بھی کر سکتے ہیں۔
3۔ مچھروں کو بھگائے
مچھروں کے بھگانے کے لیے اس سے بہتر اور کئی چیز نہیں ہے۔ اس کو جسم کے مختلف fحصوں یعنی ، ہاتھوں ، بازؤں، گردن اور پاؤں وغیرہ پر لگا لیں۔ اس سے مچھر آپ کے پاس نہیں آئے گا۔ دراصل وکس میں پائے جانے اجزاکی خوشبو سے مچھر دور بھاگتے ہیں۔
4۔ پھٹی ایڑیوں اور ہاتھو ں نرم کرے
پاؤں کو تھوڑا گیلا کر لیں۔ اور رات کو سونے سے پہلے وکس لگا کر تھوڑی دیر تک مالش کر لیں۔ اس سے نہ صرف پھٹی ایڑیاں اور ہاتھ ٹھیک ہو جاتے ہیں بلکہ اس سے ہاتھ اور پاؤں فوری طور پر نرم ہو جاتے ہیں۔ سردیوں میں خشک جلد والے لوگ اس کو رات کو سونے سے پہلے ضرور استعمال کریں۔
5۔ کھانسی اور سینے میں جمی بلغم کا علاج
آپ کھانسی اور سینے میں جمی ہوئی بلغم کے علاج کے لیے اس کو دو طریقے سے استعمال کر سکتے ہیں۔ ایک تو یہ ہے کہ وکس کو سینے اور گردن پر لگا کر تھوڑی دیر تک مالش کریں۔ یا پھر گرم پانی میں ایک چمچ وکس ڈال کر بند کمرے میں یا اپنے اوپر بڑا کپڑا رکھ کر بھاپ یعنی سٹیم لیں ۔ اس سے بند ناک کھل جاتا ہے اور بلغم آسانی سے باہر نکل آتی ہے۔ شدید بیماری کی صورت میں دن میں 3-4مرتبہ ایسا ہی کریں۔
6۔ ناک کی خشکی دور کرے
خاص طور پر سردیوں میں اور خشک علاقوں میں ناک کے اندر بھی خشکی ہو جاتی ہے۔ اس صورت میں اپنی انگلی کی مدد سے تھوڑی سی وکس لے کر ناکوں کے نتھنوں میں لگا لیں۔ رات کو سونے سے پہلے لگائیں ۔ نیند بھی آرام سے آئے گی اور ناک بھی خشک نہیں ہو گی۔
7۔ کیل، مہاسے اور چھائیاں دور کرے
جلد کے ہر طرح کے مسائل مثلاً کیل، مہاسے، چھائیں وغیرہ ہوں تو روزانہ وکس لگا کر تھوڑی دیر تک مالش کریں۔ تو چند دنوں میں ہی اس سے کیل اور مہاسے ختم ہونا شروع ہو جائیں گے۔
No comments:
Post a Comment