ملتانی مٹی سے چہرہ سفیدکرنے والے6 فیس پیک
ملتانی مٹی بہت عرصے سے جلد کے لیے استعمال کی جارہی ہے۔ اس کے استعمال سے نہ صرفچہرے کی جلد صاف ہوتی ہے، بلکہ رنگ بھی گورا ہوتا ہے اور چہرے کے داغ دھبے بھی دور ہو جاتے ہیں۔
ملتانی مٹی سے بنے ہوئے 6مختلف فیس پیکس Face Packsاستعمال کریں اور چہرہ سفید، بے داغ اور Young Lookingبنائیں۔
1۔چکنائی والی جلد کے لیےفیس پیک
اس فیس پیک میں گلاب کا عرق اور ملتانی مٹی استعمال کی جاتی ہے۔ چند ہی دنوں میں جلد کی چکنائی اور داغ دھبے دور ہو جاتے ہیں۔ چہرے پر نکھار بھی آ جاتا ہے۔
اجزاء: ایک کپ ملتانی مٹی 2چمچ عرقِ گلاب
بنانے کا طریقہ
1۔ ملتانی مٹی اور عرقِ گلاب کو اس وقت تک مکس کرتے رہیں جب تک یک جان نہ ہو جائیں۔
2۔ اب اس پیسٹ کو چہرے اور گردن پر اچھی طرح سے لگائیں اور 20منٹ تک کے لیے لگا رہنے دیں۔
3۔ مکمل سوکھ جانے پر ہی چہرہ دھو لیں۔
4۔ آپ کی جلد سے چکنائی بھی دور ہو جائے گی اور چہرہ بھی صاف ہو جائے گا اور نکھر جائے گا۔
2: بچوں کی طرح نرم اور ملائم جلد کرنےکے لیے
ملتانی مٹی کو جب بادام اور دودھ کے ساتھ ملا کر استعمال کیا جاتا ہے تو اس سے چہرہ کی جلد بہت ہی نرم اور ملائم ہو جاتی ہے جیسے کہ بچوں کی۔ یہ فیس پیک خاص طور پر ان لوگوں کو استعمال کرنا چاہیے جن کی جلد خشک ہوتی ہے۔
اجزاء: اچھی طرح سے پسے ہوئے بادام ایک چمچ ایک چمچ دودھ ایک چھوٹا کپ ملتانی مٹی
ترکیب:
1۔ ملتانی مٹی میں میں دودھ اور پسے ہوئے بادام ڈال کر اچھی طرح سے پیسٹ تیار کر لیں۔
2۔ چہرہ کو اچھی طرح سے نیم گرم پانی سے دھو لیں اور سکھا لیں۔
3۔ اب فیس پیک کو چہرہ پر لگائیں اور 10-20منٹ کے لیے لگا رہنے دیں۔
4۔ کسی اسپنجSpongeکی مدد سے فیس پیک کو صاف کریں۔
5۔ اس فیس ماسک کو ہفتے میں 2مرتبہ استعمال کریں۔ جلد بالکل کومل اور نرم ہو جائے گی۔
3: چہرے کے سیاہ داخ دھبوں کے لیے
چہرے کے داغ دھبوں کے ختم کرنے کے لیے ٹماٹر اور ملتانی مٹی سے بہتر اور کوئی چیز نہیں۔
اجزاء: 2چمچ ٹماٹر جوس 2چمچ ملتانی مٹی آدھی چمچ ہلدی 1چمچ صندل کا پاؤڈر
ترکیب:
1۔ تمام چیزوں کو اچھی طرح سے ملا کر ایک پیسٹ تیار کر لیں۔
2۔ اب اس کو اپنے چہرے پر 10منٹ تک کے لیے لگائیں اور نیم گرم پانی سے دھو لیں۔
3۔ روزانہ استعمال کرنے سے نہ صرف چہرے کے داغ ختم ہو ں گے بلکہ چہر پر نکھار بھی آئے گا ۔
4۔ چہرے کے چھائیوں کے لیے
چہرے کی چھائیاں بننے کی کئی وجوہات ہیں مثلا (ہارمونز ، دھوپ، فیشیل ہئیر ریمول کریم، نامناسب غذائیں)۔
چھائیاں بننے کی وجوہات چاہے جو بھی ہوں ۔ اگر آپ یہ ملتانی مٹی سے بنا ہوا یہ فیس پیک استعمال کریں تو چند ہی چند ہی دنوں میں چہرہ بالکل صاف ہو جائے گا۔
اجزاء: ایک چمچ ملتانی مٹی ایک چمچ پودینہ پاوٗڈر ایک چمچ دہی
ترکیب:
1۔ ملتانی مٹی، پودینہ کے پاؤڈر اور دہی کو اچھی طرح سے مکس کر لیں۔
2۔ اب اس کو چہرے پر 20منٹ تک کے لیے لگائیں۔
3۔ نیم گرم پانی سے دھو لیں ۔ بہت جلد داغ دھبے اور چھائیاں بھی ختم ہو جائیں گی۔
5: رنگ گورا کرنے کے لیے
نکھری ہوئی اور گوری جلد کے لیے ملتانی مٹی کو پپیتا کے ساتھ ملا کر استعمال کیا جاتا ہے۔
یہ بہت ہی پرانا ٹوٹکہ ہے ۔ آپ اس میں اپنی مرضی سے دوسی چیزیں بھی شامل کر سکتے ہیں۔
اجزاء: ایک چمچ ملتانی مٹی ایک چمچ شہد ایک چمچ پپیتا کا گودا
ترکیب:
1۔ پیسٹ تیار کرنے کے لیے ملتانی مٹی، شہد اور پپیتا کو اچھی طرح سے مکس کریں۔
2۔ چہرے کو دھو کر سکھا لیں۔ اور پیسٹ لگائیں۔ مکمل سوکھ جانے پر دھو لیں۔
3۔ ہفتے میں 3بار استعمال کریں۔ چند ہی بار میں فرق نظر آنا شروع ہو جائے گا۔
6: کیل مہاسوں کے لیے
ملتانی مٹی میں ایسی کئی قدرتی اجزاء پائے جاتے ہیں جن سے کیل مہاسے بھی ٹھیک ہو سکتے ہیں۔
اس کے لیے آپ یہ فیس پیک استعمال کریں۔
اجزاء: 2چمچ ملتانی مٹی 2چمچ لیموں کا جوس ایک چمچ عرقِ گلاب
ترکیب:
1۔ تمام چیزوں کو اچھی طرح سے مکس کر لیں۔
2۔ آدھا گھنٹہ تک کے لیے لگا رہنے دیں اور پھر دھو لیں۔
3۔ کیل مہاسوں کے مکمل خاتمہ کے لیے مسلسل استعمال کریں۔
نوٹ: اگر اس میں نیم کا پاؤڈر یا لونگ کا پاؤڈر شامل کریں اور مزید بہترکام کرے گا۔
Beauty Tips Multani Mitti Ke Fayde In Urdu
ReplyDeleteMultani Mitti Ke Fayde In Urdu
Health Tips Find Beauty Tips and Tricks For Learn Health
Pakhealthtips.com/
Health Tips
Fruit Health Tips
Vegetable Health Tips
Beauty Tips Multani Mitti Ke Fayde In Urdu
ReplyDeleteMultani Mitti Ke Fayde In Urdu
Find Best Homemade Beauty Tips and Fashion Trends
Pakbeautytips.com/