سبز مرچ کے فائدے
مرچ کھانے والو! ذرا ایک بار یہ وڈیو بھی دیکھو لو!
سبز مرچ نہ صرف کھانوں کو کرارا، مزیدار اور خوشنما بناتی ہے بلکہ اسمیں بہت سی غذائی خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں۔
سبز مرچ نہ صرف کھانوں کو کرارا، مزیدار اور خوشنما بناتی ہے بلکہ اسمیں بہت سی غذائی خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں۔
دیکھنے کے بعد آپ بھی ہری مرچ کو یقیناًہر روز کھانا چاہیں گے۔
1۔ کینسرسے بچاؤ
سب سے پہلے تو یہ سب سے بڑی اور خطرناک بیماری یعنی کینسر سے بچاتا ہے۔
ہری مرچ میںAntioxidantsہوتے ہیں جو کہ ہمیں کینسر سمیت مختلف بیماریوں سے بچاتے ہیں۔
اگر ہو سکے تو سبز مرچ کو کچا ہی کھایا جائے یا پھر سالن میں پکا کر ، روسٹ کر کے یاپھر دوسرے طریقوں سے بھی کھایا جا سکتا ہے۔
2۔ جلد کا نکھار
اگر آپ ہرروز ہری مرچیں کھا رہے ہیں تو اسکا مطلب ہے کہ آپ اپنی جلد کو بہت سے مسائل سے بچا رہے ہیں۔ ہر ی مرچوں کے مسلسل کھانے سے جلد میں نکھار آ جاتا ہے۔
کیونکہ سبز مرچوں میں ایسی کئی وٹامنز موجود ہوتے ہیں جو کہ جلد کو ترو تازہ رکھنے میں بہت مددگار ہوتے ہیں۔
3۔ شوگر کے لیے مفید
دو مرچیں ڈنڈیوں سمیت رات کو پانی میں بھگو کر رکھ دیں۔
صبح مرچوں کو نکال دیں اور نہا رمنہ پانی پی لیں۔
ایک ہفتہ ایسا کرنے سے انشاء اللہ شوگر کے مرض میں افاقہ ہو گا۔
اگر ایک ہفتے میں کوئی فرق نہیں پڑتا تو 5ہفتے تک استعمال کرتے رہیں۔
4۔ دمہ کے مرض میں فائدہ مند
اگر ایک چمچ ہری مرچ کا رس شہد میں ملا کر لیا جائے تو اس سے دمہ کے مرضمیں کافی فائدہ ہوتا ہے۔
دس دن تک مسلسل عمل کرنے سے فائدہ نظر آنا شروع ہو جائے گا۔
5۔ پھپھڑوں کے کینسر میں بہت مفید ہے
ایسے لوگ جو کہ سیگرٹ کا استعمال کرتے ہیں انہیں خاص طور پر ہری مرچ کو لازمی استعمال کرنا چاہیے ۔
کیونکہ ایسا کرنے سے ان کے پھپھڑوں کو کینسر ہونے کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔
6۔ ہاضمہ کو ٹھیک کرتی ہے
ہری مرچوں کا روزانہ استعمال نہ صرف قبض کو دور کرتا ہے بلکہ کھانا جلدی ہضم کرنےمیں بھی کافی مددگار ہوتی ہیں۔
کیونکہ وٹامنز کے ساتھ ساتھ اس میں کافی مقدار میں فائبر بھی موجود ہوتے ہیں۔
7۔ جسم میں آئرن کی کمی کو دور کرتی ہے۔
آئرن کی کمی خاص طور پر خواتین میں زیادہ دیکھنے میں آتی ہے۔
جس کی وجہ سے جسمانی تھکاوٹ اور کمزوری جیسی علامات ظاہر ہوتی ہیں۔
ایسے میں ہری مرچوں کا استعمال آئرن کی کمی کو پورا کرتا ہے۔
8۔ موٹاپاکم کرتی ہے
ہری مرچیں موٹاپا اور فالتو چربی کو بھی کم کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوتی ہیں۔
Very nice good comments
ReplyDelete