Sunday, March 11, 2018

Japani Phal ke Fayde / Benefits in Urdu aur Taseer

جاپانی پھل کے 7 فائدے

Japani Phal ke Fayde in Urdu



جاپانی پھل کا ذائقہ بالکل الگ طرح کا ہوتا ہے۔ جب آپ کو اس کے فائدوں کا پتہ چل جائے گا تو آپ اس کو ہر روز کھانا چاہیں گے۔ اسمیں کئی طرح کے وٹامن، منرل اور دوسرے غذائی اجزاء ہوتے ہیں۔ 
آئے ہم آپ کو اس کے 7فائدے بتاتے ہیں۔

جاپانی پھل میں کئی قیمتی غذائی اجزاپائے جاتے ہیں۔
جاپانی پھل وٹامن سی، آئرن، پوٹاشیم، فاسفورس، کیلشیم، میگنیزئم، Cholineوغیرہ سے بھر پور ہوتا ہے۔
جاپانی پھل دنیا میں سب سے زیادہ (چین، جاپان، کوریا، برازیل، آزربائجان وغیرہ )میں پیدا کیا جاتا ہے۔ 

1۔ بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے۔

جاپانی پھل میں پوٹاشیم کافی مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ بلڈ پریشر بڑھنے کی ایک بڑی وجہ جسم میں سوڈیم کی مقدار میں اضافہ ہوتا ہے۔ پوٹاشیم سوڈیم کو اثر کو ختم کرتا ہے۔ بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے روزانہ کیلے اور جاپانی پھل کا استعمال کریں۔ یہ پھل دل کے لیے بہت بہت ہی مفید ہے۔ 

2۔ آنکھوں کے لیے بہت مفید ہے

جاپانی پھل میں ایسے غذائی اجزاء موجود ہوتے ہیں جو کہ آنکھوں کی بینائی کو نہ صرف کمزور ہونے سے بچاتے ہیں بلکہ بینائی کو تیز بھی کرتے ہیں۔ خاص طور پر اس میں پایا جانے والا Vitamin B کمپلیکس بہت ہی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ جاپانی پھل کے کھانے سے آنکھوں کی خشکی، رات کو کم نظر آنا جیسے مسائل کو بھی دور کرتا ہے۔ 

3۔ بڑھتی عمر کے اثرات کو کم کرتا ہے

جاپانی پھل میں موجود vitamin A, beta-carotene, lutein, lycopene, and cryptoxanthins اور دوسرے وٹامن ہوتے ہیں۔ جو کہ بڑھتی عمر کے اثرات کو کم کرتے ہیں۔ اور ہم وقت سے پہلے ہی بوڑھے ہونے سے بچ پاتے ہیں۔ یہ تمام وٹامن چہرے اور جلد پر پڑنے والی جھریاں، داغ دھبے ، تھکاوٹ، بینائی کی کمزوری، پٹھوں کی کمزوری اور دوسرے مسائل سے بچاتے ہیں۔ اس لیے جاپانی پھل کو اپنی روزانہ کی خوراک میں شامل کریں اور عمر بڑھنے کے مسائل سے بچیں۔

4۔ قوتِ مدافعت کو بڑھاتا ہے۔

چونکہ جاپانی پھل میں وٹامن سی بہت زیادہ مقدار میں ہوتا ہے اس لیے یہ قوتِ مدافعت بڑھانے کے ایک بہترین قدرتی ذریعہ ہے۔ قوتِ مدافعت کے ٹھیک ہونے سے ہم مختلف بیماریوں جیسا کہ نزلہ، زکام، انفیکشن وغیرہ جیسی تکالیف سے بچ جاتے ہیں۔

5۔ ہاضمہ کو بڑھاتا ہے۔

باقی بہت سے پھلوں کی طرح ہی جاپانی پھل میں بھی بہت زیادہ مقدار میں فائبر موجود ہوتے ہیں جو کہ نہ صرف ہاضمہ کو درست کرتے ہیں بلکہ قبض ہونے سے بھی بچاتے ہیں۔ دن میں ایک یا دو مرتبہ جاپانی پھل کھانے سے سارا نظامِ انہضام درست رہتا ہے اور اس وجہ سے مختلف بیماریاں جیسا کہ گیس کا بننا، قبض، موٹاپا جیسے امراض سے بچ سکتے ہیں۔

6۔ شوگر کے مرض کے لیے مفید ہے۔

ایسے لوگ جن کو شوگر کا مرض لاحق ہے ۔ وہ اپنے ڈاکٹر کے مشورہ سے جاپانی پھل کھائیں۔ اس میں موجود اجزاء جسم میں شوگر کا لیول درست رکھتے ہیں۔ اس میں موجود غذائی اجزا خون میں موجود شوگر کو اپنے لیول پر رکھتے ہیں۔

7۔ ہچکی کو روکتا ہے۔

جاپانی پھل کھانے سے ہچکی رک جاتی ہے۔ ہچکی لگنے کی کی وجوہات ہوتی ہیں۔ لیکن اگر ایسے میں جاپانی پھل کھایا جائے تو ہچکی کو روکا جا سکتا ہے۔ 

No comments:

Post a Comment