Saturday, March 10, 2018

Baal Kale Karne Ke Desi Nuskhe in Urdu | Safed Balon ka Kala Karne ka Oil

Baal Kale Karne Ke Desi Nuskhe in Urdu


سفید بالوں کو جڑوں سے کالا کرنے کا زبردست تیل گھر میں خود بنائیں

جب بالوں میں میں Melanin Pigmentationکی کمی ہو جاتی ہے تو یہ وقت سے پہلے ہی سفید ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ اگر آپ کے بال بھی وقت سے پہلے ہی سفید ہو گئے ہیں تو فکر کی کوئی بات نہیں ۔ آپ بھی یہاں پر بتائے گئے دیسی نسخے پر عمل کر کے اپنے سفید بالوں کے پھر سے ہمیشہ کے لیے کالے کر سکتے ہیں۔ 
اس طریقہ پر عمل کرنے سے نہ صرف سفید بال کالے ہو جاتے ہیں بلکہ بال کو گرنا بھی بند ہو جاتا ہے۔ 


اجزاء

کالی مرچ
آملہ پاؤڈر
ناریل کا تیل
کافی پاؤڈر


ترکیب


1۔ ایک پین میں ناریل کا تیل کے 4-5چمچ ڈالیں اور ہلکی آنچ کر دیں۔
2۔ اب اسمیں ایک چمچ کالی مرچ بھی ڈال دیں۔آنچ ہمیشہ ہلکی ہی ہونی چاہیے۔
3۔ آملہ پاؤڈر اور کافی پاؤڈر کا ایک ایک چمچ بھی ڈال دیں۔
4۔ کافی پاؤڈر ڈالنے کے فوراً بعد ہی آگ بند کردیں اور چولہا پر سے برتن کو ہٹا لیں۔ 
5۔ کچھ دیر اس تیل کو ٹھنڈا ہونے دیں۔ 
6۔ ٹھنڈا ہونے پر اس کو کسی کپڑا سے نتھار لیں اور کسی بوتل میں ڈال لیں۔
بالوں کو کالا کرنے والا قدرتی تیل تیار ہو چکا ہے۔ 

استعمال کرنے کا طریقہ

1۔ تیل کو ہلکا سا گرم یا ٹھنڈا ہی ہتھیلی پر ڈال کر سر پر ہلکی مالش کریں۔تیل بالوں کی جڑوں تک پہنچائیں۔
2۔ 10-15تک بالوں پر مساج کرتے ہیں۔  اور اسکو پوری رات یا پھر کم از کم 2-3گھنٹے تک لگا رہنے دیں۔
3۔ اس کے بعد ملتانی مٹی یا پھر سادہ پانی سے بالوں کو اچھی طرح سے دھو لیں۔
4۔ اگر شیمپو کرنا ہو تو تیل لگانے سے پہلے ہی کر لیں۔
5۔ اس تیل کو روزانہ یا ہفتہ میں 2-3بار ضرور استعمال کریں۔
آہستہ آہستہ بال کالے ہونا شروع ہو جائیں گے۔

No comments:

Post a Comment