Saturday, March 10, 2018

Pyaz ka Ras for hair Growth in Urdu | Pyaz ka Ras Kaise Nikale

Pyaza or onion oil benefits in urdu



گھر میں خود ہی پیاز کا تیل بنائیں اور تیزی سے بال بڑھائیں۔

پیاز سے بنا ہوا گھر کا تیل آپ کے بالوں کا گرنا بند کر ے گا۔ بال گھنے ہو جائیں گے اور روکھے بالوں میں جان آ جائے گی۔ یہ تیل آپ بہت ہی آسانی سے گھر پر ہی بنا سکتے ہیں اور کئی دنوں تک استعمال کر سکتے ہیں۔ اس تیل میں پیاز، ناریل کا تیل اور کڑی پتہ ڈالنا ہوتا ہے۔

ناریل کا تیل روکھے بالوں کے لیے بہترین چیز ہے۔ اس سے بال چمکدار اور نرم بھی ہو جاتے ہیں۔
پیاز بالوں کو گرنے سے رروکتا ہے ۔ پیاز استعمال کرنے سے سر جلد میں خون کی گردش بڑھ جاتی ہے جس سے کچھ عرصہ تک مسلسل استعمال کرنے کے بعد نئے بال اگنا بھی شروع ہو جاتے ہیں۔ 
کڑی پتہ میں بہت زیادہ مقدار میںBeta Caroteneاور پروٹین ہوتے ہیں جو کہ بالوں کے لیے مفید ہوتے ہیں۔ بھی ایسے کئی غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جن سے بال گرنا بند ہوجاتے ہیں۔ آپ اس تیل میں بادام کا تیل اور کیسٹر آئل بھی شامل کر سکتے ہیں۔ 
آئیے دیکھتے ہیں کہ پیاز کا تیل کس طرح سے تیار کرنا ہے اور کس طرح سے استعمال کرنا ہے۔ 

پیاز کے تیل کے فائدے

گھر میں بنا ہوا پیاز کا تیل بہت ہی فائدہ مند ہے۔ 
1۔ اس سے بال گرنا بند ہو جاتے ہیں۔
2۔ اس کے مسلسل استعمال سے بال بڑھنا شروع ہو جاتے ہیں اور گھنے ہو جاتے ہیں۔
3۔ آپ اس تیل کو بنا کر کئی ہفتوں یا مہینوں تک استعمال کر سکتے ہیں۔
4۔ْ اس سے سر کی خشکی بھی ختم ہو جاتی ہے۔ 

اجزاء

پیاز : 4عدد
کڑی پتہ: ایک کپ
ناریل کا تیل: آدھا لیٹر
نوٹ: مزید بہتر رزلٹ کے لیے اس میں کیسٹر آئل اور بادام کا تیل بھی شامل کر لیں۔ 
اس سے بہت تیزی سے بالوں میں فرق نظر آنا شروع ہو جائے گا۔ 

تیل بنانے کا طریقہ


1۔ پیاز کو بالکل باریک باریک ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔
2۔ ایک علیحدہ برتن میں ناریل کے تیل اچھی طرح سے ابالیں۔
3۔ اسمیں کڑی پتہ شامل کر دیں۔ اور بعد میں پیاز بھی ڈال دیں۔
4۔ 40منٹ تک تیز آنچ پر ابلنے دیں۔
5۔ اب آنچ بند کر دیں اور تیل کو ٹھنڈا ہونے دیں۔
6۔ اس تیل کو ایسے ہیں 10گھنٹے کے لیے پڑا رہنے دیں۔
7۔ اب کسی صاف کپڑا کے ذریعے سے کسی برتن میں تیل کو چھان کر ڈال لیں۔
8۔ اس تیل کو روزانہ یا ہفتے میں 2-3مرتبہ ہلکا گرم کرکے سر پر مساج کریں۔
9۔ رات کو سونے سے پہلے لگائیں اور صبح بال دھو سکتے ہیں۔
نوٹ: پیاز کی وجہ سے بو آئے گی مگر بالوں کو شیمپو کرنے سے فوراً ہی ختم بھی ہو جائے گی۔ 

No comments:

Post a Comment